سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ محاذ کھول دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دولت آباد اور رونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو شانو شر کے گینگ اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر راکٹ لانچر بھی فائر کیے گئے۔
فوج کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے جانے کی خبر ہے، بدنام زمانہ ڈاکو عالم شر اور اس کا ساتھی مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس، سندھ پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈاکوؤں اور فوج میں جھڑپیں جاری ہیں، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

سندھ اور پنجاب کی سرحد پر ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن
-