سندھ حکومت کا 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ ، 4 ہزار روپے فی من مقرر

سندھ حکومت نے 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی۔
مقامی نواب شاہ آڈیٹوریم میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب صوبائی بجٹ کی تیاری کا وقت آگیا ہے،
میں چاہتا ہوں کہ تمام کارکنان صوبائی سطح کے پلان پر تجاویز دیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 14 لاکھ ٹن میں سے 11 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی گئی اور 4 لاکھ ٹن گندم ہمارے گوداموں میں پڑی ہے۔
ہم نے اپنی ضرورت کے مطابق 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی قیمت 4000 روپے مقرر کی ہے۔