سندھ میں آئندہ ہفتے گرمی کی لہر کا امکان، الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران صوبہ سندھ میں آئندہ ہفتے ’ہیٹ ویو‘ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔
آج صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سندھ نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں اگلے ہفتے کے دوران شدید گرمی جاری رہے گی۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں 21 مئی سے 23 مئی تک گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔