کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مختلف شاہراہوں اور رفائی پلاٹوں پر قائم غیر قانونی بچت بازاروں اور چنگ چی رکشہ اسٹینڈز کو ہٹانے کا حکم دے دیا،
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
کورنگی میں مختلف شاہراہوں اور ریفائی پلاٹوں پر غیر قانونی بچت بازار اور چنگ چی رکشہ سٹینڈ قائم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی مارکیٹیں اور رکشہ سٹینڈز بن چکے ہیں،
ان غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے اور پولیس اور ڈپٹی کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا۔