سندھ ہائی کورٹ نے فیملی بلاگنگ کے نام پر سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار حسن بیگ سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے فحاشی پر مبنی مواد کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سے 2 لاکھ سے زائد مواد ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ دیگر ویب سائٹس اسے بلاک کر رہی ہیں۔