اپوزیشن نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل مروت اور صاحبزادہ حامد رضا خان کے ناموں پر یو ٹرن لے لیا ہے اور اب شیخ وقاص اکرم کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کمیٹی کی منظوری سے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے نامزد کیا تھا،
اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد شیر افضل کا نام واپس لے کر صاحبزادہ کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کے چیئرمین کے طور پر پیش کیا گیا جس میں حامد رضا کا نام مبینہ طور پر حکومت کے اعتراض کے باعث پیش کیا گیا۔