سنی اتحاد کونسل کی کچھ نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے تناسب سے سیٹیں لے سکتی ہیں، باقی کیسے لے سکتی ہیں؟
کیا باقی نشستیں بھی ان کو دی جاسکتی ہیں، کیا قانون میں ایسا کچھ ہے؟ اگر قانون میں ایسا نہیں ہے تو کیا ایسا کرنا آئین کے منافی نہیں؟