سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر کا نام تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں

سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر کا نام تبدیل کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل نے کیا، پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کا نام سپیکر کو بھجوایا۔
اب شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو ہٹانے کا معاملہ سیاسی کمیٹی میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ محبوب سلطان کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے میرا نام جیل سے دیا ہے۔
زین قریشی کا کہنا ہے کہ اب پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کا فیصلہ سیاسی کمیٹی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔