سوشل میڈیا بند کرنے کے حق میں نہیں، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں
لیکن سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،
ایکس کا معاملہ نگران حکومت کے دوران ہوا، X کو بند کرنا درست طریقہ کار نہیں تھا۔
پاکستان کا آئین ہمیں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن اس کی بھی کچھ حدود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میری ذاتی رائے ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں بھی دفاتر کھولنے چاہئیں تاکہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے جا سکیں۔