وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سے متعلق قانون کی تیاری کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر اور دیگر افراد کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم ایرانی سفارت خانے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم ایرانی سفارتخانے جارہے ہیں، وزیراعظم اور صدر نے بھی تعزیتی پیغامات بھیجے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے دنیا کے کئی ممالک میں قوانین بنائے گئے
وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری سے کمیٹی قائم کردی۔اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی رانا ثنااللہ کریں گے، جو حلقےتنقید کر رہے ہیں وہ ایک بار اسے پڑھ لیں، کمیٹی فریقین سے مذاکرات کے بعد تجاویز پیش کرے گی۔