سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکافیصلہ

وفاقی حکومت سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت گراس میٹرنگ پالیسی پر کام کر رہی ہے،
گراس میٹرنگ میں یونٹ فار یونٹ فارمولے کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً نصف ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات ہوئی ہے،
مجموعی میٹرنگ پالیسی کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جا سکتا ہے۔