سولر پینلز کے بعد بیٹری کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی

سولر پینلز کے بعد ملک میں بیٹری کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں نہ صرف یو پی ایس بلکہ گاڑیوں کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی آئی ہے۔
پہلے یو پی ایس بیٹری کی قیمت 38 ہزار روپے تھی، اب اسی بیٹری کی قیمت تقریباً 33 ہزار روپے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہونے والی 110 وولٹ کی بیٹری پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی
، اب 20 ہزار روپے میں مل گئی ہے لیکن پھر بھی لوگ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے کیونکہ وہ پرانی تلاش کر رہے ہیں۔
بیٹریاں ہم خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں جتنی بڑھی تھیں۔