سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کا حکم جاری کردیا۔
دونوں کو وضاحت کا موقع دیتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے مرتکب قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے دونوں کو وضاحت کا موقع دیتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا اور ٹی وی چینلز کو بھی وارننگ دی۔
تحریری حکم نامے میں واضح کیا گیا کہ قابل اعتراض مواد نشر کرنے یا دوبارہ ٹیلی کاسٹ کرنے والے چینلز کے خلاف بھی عدالت کی طرف سے مقدمہ درج کیا جائے گا۔