سیاسی اور دیگر قوتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی قوتوں سمیت دیگر قوتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،
ہماری جماعت کو سیاست کرنے دی جائے، ہم سب سے بڑی جماعت ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں۔
حکومت مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو تحریک انصاف کا مینڈیٹ واپس کرے۔
علی محمد خان نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،
جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں مسائل کا سامنا ہے، وہ کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، ہماری بات چیت اور مذاکرات میں فرق ہے۔