شاہ رخ خان گرمی کے باعث بیمارہو گئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی طبیعت گرمی کے باعث بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو پانی کی کمی کے باعث احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
تاہم شاہ رخ خان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل کا میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات گئے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صبح شاہ رخ کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں دوپہر ایک بجے کے قریب ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین شہروں میں ہوتا ہے،
گزشتہ روز درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔