سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے بیشتر علاقے گزشتہ 10 روز کے دوران شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
نجی محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی، اس دوران درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں گرمی میں کمی کا امکان ہے۔
کراچی میں درجہ حرارت ملک کے دیگر حصوں سے بہتر رہے گا، درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دادو 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ نواب شاہ، سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی میں 46، حیدرآباد، سرگودھا اور ساہیوال میں 45 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں 44، تربت اور نوکنڈی میں 42 اور کراچی میں 40 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔