پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کو چیلنج کردیا ہے۔
شیر افضل مروت نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی وزیر خارجہ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین ناواقف ہے، عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو 2 عہدے ذاتی مفاد میں دیے گئے۔
شیر افضل مروت کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نائب وزیر اعظم کی تقرری کے 28 اپریل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کو اہم معاملہ عدالت میں رکھنے کا معاوضہ ادا کیا جائے۔