صحافیوں نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت ایکٹ 2024 کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون پر عملدرآمد کی کوششیں پنجاب حکومت کو مہنگی پڑیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت کا قانون 2024 مسترد کر دیا۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں۔ سچ بولنا، سچ دکھانا اور شائع کرنا، جبر قبول نہیں،
پنجاب حکومت آمرانہ راستے پر چل پڑی، قانون پر عملدرآمد کی کوششیں پنجاب حکومت کو مہنگی ثابت ہوں گی۔
ارشد انصاری نے کہا کہ حکومت صحافت کا گلا گھونٹنے کی بجائے گورننس پر توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں میں خوف پیدا کرکے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ آزاد صحافت سے خوفزدہ ہیں۔
لیڈر بننے کی بجائے تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے قوانین بنائے جائیں، مشاورت سے مثبت اور طویل المدتی نتائج برآمد ہوں گے۔
لاہور پریس کلب کے صدر نے متنبہ کیا کہ حکومت پنجاب جوش و جذبے کی بجائے ہوشیاری سے کام لے اور لاہور پریس کلب کے متفقہ پلیٹ فارم سے کام کرے۔