صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور تعزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سانحہ تبریز کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
کابینہ کے ارکان نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت پر تعزیتی قرارداد بھی منظور کی۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔