صدر زرداری نے امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

کراچی: صدر آصف زرداری نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریاستی صدر نے امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے،
جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس افسران شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان کا اجلاس 4 بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا، جس میں آئی جی سندھ کراچی اور سندھ بالخصوص کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔