صدر مملکت آصف زردری نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی صورتحال پر غور کے لیے کل ایوان صدر میں اجلاس ہوگا۔
صدر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاملے کے حل کے لیے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف میرپور سے مظفرآباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف اضلاع میں آج دوسرے روز بھی مکمل اور جزوی ہڑتال کی گئی۔
مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور فائرنگ سے ایک اے ایس آئی بھی جاں بحق ہوگیا۔