صفائی کا مستقل نظام لایا جا رہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار نظام موجود ہے۔
لاہور میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت ہر شہر کی کچی سڑکیں ہموار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا عزم ہے۔
اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی دور اندیشی اور رفتار قابل ستائش ہے۔
علیم خان نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔