این اے 148 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے حلقے میں کامیابی حاصل کی
جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک تیمور الطاف دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے 85 ہزار 863 ووٹ لے کر تاریخی کامیابی حاصل کی،
سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کیے۔
علی قاسم گیلانی اپنے مدمقابل سے 33 ہزار 509 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے، غیر سرکاری نتائج میں علی قاسم گیلانی کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ملتان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔