ارکان قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی کے معاملے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے مداخلت کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ اور سنی اتحاد کونسل کی خاتون رکن زرتاج گل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی
جس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے دونوں کو اپنے چیمبر میں بٹھا کر صلح کرادی۔
ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ اسمبلی کے فلور پر زرتاج گل سے معافی مانگیں گے اور موجودہ اجلاس کے لیے ان کی رکنیت بھی معطل کر دی جائے گی۔
اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اس معاملے پر بات چیت کی تھی جب کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین بھی اسپیکر کے چیمبر میں موجود تھے۔