عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں آٹھ ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔
قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔