صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک عظیم دوست کے انتقال پر سوگوار ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے عظیم حامی تھے۔
عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر نے فلسطینیوں اور کشمیریوں سمیت مسلمانوں کے درد کو محسوس کیا،
آج پاکستان ایک عظیم دوست کے کھونے پر سوگوار ہے، صدر نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہمیں ابراہیم رئیسی کی میزبانی کی خوشی ملی پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم پایا۔