علی امین گنڈا پور کا واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو 15 دن کا الٹی میٹم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو صوبے میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے اور واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے 15 دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔
جمعہ کو کے پی کے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا نے کہا کہ مجھ سے بات کیے بغیر کسی کا باپ صوبائی ٹیکس نہیں لگا سکتا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پچاس ارب روپے کی بقایا رقم دو ماہ میں ادا کردی جائے، وفاق کی مضبوطی دیکھی ہے، آزاد کشمیر ایک ہی دن میں باہرآگیا، ہم باہر آئے تو کیا ہوگا؟