سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو نیب ترمیمی کیس میں اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر دیکھا گیا تھا، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھی
، عدالتی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کو دیکھ کر تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شناخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر میں عدالتی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور پولیس تصویر وائرل کرنے والے کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں پی ٹی آئی بانی کی ویڈیو کا سائز کم کر دیا گیا ہے۔