قومی فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا مل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا مل گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی انہیں آئرلینڈ روانگی سے آگاہ کر دیا ہے۔
محمد عامر کی منظوری کے بعد ویزا منظور کیا گیا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو آج رات دستیاب فلائٹ سے آئرلینڈ روانہ کر دیا جائے گا۔