گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو عشائیہ پر مدعو کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔
مرکز سے کچھ چاہیے تو بات کروں گا، بجلی، پانی، گیس اور دیگر مسائل وفاقی حکومت کے سامنے رکھوں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ معاملات مل جل کر حل کرنے چاہئیں، ہم لڑائی جھگڑے نہیں چاہتے، یہ لڑائی جھگڑوں کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔