لاہور ہائی کورٹ نے طالب علموں کوالیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو پیر تک طلبا کو الیکٹرک بائیک فراہم کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے الیکٹرک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم سے مشروط کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے بچاؤ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت کو پیر تک طلبا کو الیکٹرک بائیک کا منصوبہ دینے سے روک دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دیں تو وہ ایک پہیہ کی سواری کریں گے،
شہروں میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے حوالے سے طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔