لیسکو افسران و ملازمین کی جائیداد اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران اور ملازمین کی جائیداد اور مالیاتی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی حکام فارم میں مانگی گئی معلومات فراہم کرنے پر مجبور ہوں گے جبکہ لیبر یونین کے عہدیداروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائے گی۔
لیسکو حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال گوشوارے میں ہمارے اثاثے ظاہر کیے جاتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال کی جائے، کوئی بات خفیہ نہیں ہے۔