چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی
جس میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ یافتگان کے ورثاء نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران پاک فوج نے سرزمین پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے ملک کے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کیا
اور شہداء کی بہادری اور غازیوں کی خدمات پر اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا۔
ملک کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے غازی افسران اور سپاہیوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔