متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نیا 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزا متعارف کرایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ماحول کے تحفظ میں غیر معمولی کردار ادا کرنے والے افراد کے لیے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزا کا اعلان کیا ہے جب کہ سرکلر اکانومی اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد بھی ویزا کے اہل ہیں۔
اماراتی نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کے اجلاس کے دوران اس اقدام کا اعلان کیا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ 2024 کو پائیداری کے سال کے طور پر نامزد کرنے کے قومی رہنما خطوط کے مطابق، ہم نے ‘بلیو ریذیڈنسی ویزا متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 10 سالہ ویزا ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔