بعض نشستوں کی معطلی کے بعد قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ مزید التواء کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق بجٹ اجلاس کے 30 دن میں قائمہ کمیٹیاں بنانا ضروری ہے،
وزیراعظم کے انتخاب کی منظوری کے باوجود قائمہ کمیٹیاں نہ بن سکیں، قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا عددی اعتبار سے طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں تبدیلی کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم دوبارہ کی جائے گی۔
پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق حکومتی اتحاد کو 26 کمیٹیاں اور اپوزیشن جماعتوں کو 11 کمیٹیاں دینے پر اتفاق کیا گیا۔