مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں امام رضا کے مزار کے احاطہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کو تہران میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جس کے بعد ابراہیم رئیسی کی میت مشہد کے لیے روانہ کی گئی۔
نماز جنازہ میں عالمی رہنماؤں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
براہیم رئیسی کی میت تدفین کے لیے مشہد میں واقع درگاہ امام علی رضا پہنچی اور وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یاد رہے کہ اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے وزیر خارجہ ابراہیم رئیسی اور 6 دیگر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مرحوم ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔