ملک میں مسلسل اضافے کے بعد رواں ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔
لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت مزید 17 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ جس کے باعث قیمت 563 روپے فی کلو ہو گئی، زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 374 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا ریٹیل ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 240 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ملک بھر میں چکن کی فی کلو قیمت 750 سے 850 روپے تک پہنچ گئی تھی۔