مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔سابق وزیراعظم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سنا دی ہے۔
پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی میرے دل کے بہت قریب ہیں اور جلد سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے کے لیے وفاق اور پنجاب مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔
نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور معاشی ترقی ہماری پارٹی کی ترجیحات ہیں، فیڈریشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کر رہے ہیں۔