مریم نواز نے پائلٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔
شیخ احمد دلموک المکتوم کی قیادت میں یو ای اے کا ایک وفد بھی ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا۔
انہوں نے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طلباء سے بات چیت بھی کی۔
ون ویب نیم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے تعاون سے پنجاب کے سکولوں کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
ADM ہولڈنگ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی تنصیب میں محکمہ تعلیم کے ساتھ شراکت کرے گی۔