پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، نواز شریف کی قیادت اور حکومتی امور کا وسیع تجربہ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں جو بھی پراجیکٹ شروع کرتی ہیں، باقی صوبے اس پر عمل کرنے پر مجبور ہیں،
جس صوبے کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں وہ اب ہمیں مشورہ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہیلتھ کارڈ جعلی تھا، جس میں کرپشن کی عجیب و غریب داستانیں دیکھنے کو ملیں،
پنجاب حکومت صحت کارڈ میں اصلاحات کرکے ایک نئی شروعات کرنے جارہی ہے۔