مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔
شہباز شریف پارٹی انتخابات تک ورکنگ صدر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
28 مئی کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے نون لیگ کے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔
پارٹی انتخابات کے لیے رانا ثناء اللہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا۔ اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوگا،
صدر کے علاوہ انتخابی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔