مسلم لیگ ن میں قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں

نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی تیاریاں شروع، انتخابات 11 مئی کو جنرل ہاؤس میں ہوں گے۔
شہباز شریف گندم بحران کی رپورٹ پارٹی قائد نواز شریف کو پیش کیے بغیر ہی اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔
موجودہ جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پارٹی قیادت کو 11 مئی کو ہونے والے جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق احسن اقبال رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق 11 مئی کو مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے بلائے گئے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔