مظفرآباد میں شٹر ڈاؤن اور چکہ جام ہڑتال کے باعث (آج) پیر کو سرکاری دفاتر میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج شروع کیا گیا تھا جو پرتشدد ہوگیا
اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جب کہ ایک سب انسپکٹر شہید اور 16 افراد زخمی ہوگئے فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری اور جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے
اور مظاہرین نے گھر جانے سے انکار کرتے ہوئے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔