معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دے دیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو پاکستان کے مشہور اداکار نبیل ظفر نے زندگی میں آگے بڑھنے اور دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘جب مجھے یقین ہوا کہ میں خود میں کافی ہوں تو میری زندگی اچھی گزرنے لگی۔
سوشل میڈیا پر نبیل ظفر کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ثانیہ مرزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،
اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا ثانیہ مرزا کو یقین ہے کہ انہیں اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں،
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کسی ایک مرد یا عورت سے ختم نہیں ہوتی،
ہمارا مذہب اسلام بھی کہتا ہے کہ جب کوئی شخص آپ کو چھوڑ کر چلا جائے تو وہ آپ کو آگے بڑھاتا ہے۔
آپ کی زندگی اور آپ کی نئی زندگی شروع ہو گئی ہے تو آپ کو دوبارہ شادی کر لینی چاہیے کیونکہ زندگی تنہا نہیں گزرتی۔