Kia کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی Peugeot نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی کمپنی نے اپنی کار ‘Peugeot 2008’ کی قیمت 200 روپے کم کرنے کا اعلان کیا ہے، اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔
Peugeot 2008 Active کی قیمت 3.5 لاکھ روپے کم ہو کر 66 لاکھ روپے ہو گئی ہے، جب کہ اس سے قبل یہ کار 69 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔
اگر آپ اس کار کو آسان اقساط پر خریدنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی 5 لاکھ روپے کی کمی کردی گئی ہے،
جس کے بعد اسے 70 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا ہے، اس سے قبل یہ گاڑی 75 لاکھ 50 ہزار روپے کی قسطوں میں دستیاب تھی۔