افغانستان کے شمالی حصے میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد، افغانستان کے مغربی حصے میں سیلاب سے مزید 50 افراد ہلاک ہوئے،
سیلاب سے 2000 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو مغربی افغانستان میں گھروں اور تجارتی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب سے 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
10 مئی کو آنے والا تازہ ترین سیلاب افغانستان کے لیے انتہائی خطرناک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار صوبہ بغلان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، زندہ بچ جانے والے افراد تاحال لاپتہ ہیں۔