ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، بجلی کی قلت ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔
ہائیڈرو پاور سے 6 ہزار تین میگاواٹ، تربیلا ڈیم سے 2200 میگاواٹ، تربیلا فورس سے 1100 میگاواٹ، غازی بروٹھا سے 1200 میگاواٹ، منگلا ڈیم سے 950 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
دیگر چھوٹے ہائیڈرو ذرائع سے 750 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،
دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھ گیا، شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے بڑھ کر چھ گھنٹے ہو گیا۔