ملک سے گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان بیورو آف شماریات اور اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک سے گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک نے 396.50 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک نے مارچ میں گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات سے 53.46 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا
جو کہ فروری میں 48.33 ملین ڈالر اور گزشتہ مالی سال کے مارچ میں 42.24 ملین ڈالر کی مجموعی برآمدات کا حجم 5.35 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.44 بلین ڈالر تھا۔