ملک میں بجلی کی قلت چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ جبکہ سپلائی 20 ہزار میگاواٹ ہے۔
توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو مختص کوٹہ مل جائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے،
سسٹم اوورلوڈ سے بچنے کے لیے ڈسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔
لائن لاسز والے چوری نان ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے۔