ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 16 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2390 کی سطح پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔